شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ
شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جبکہ اہم مجالس کا انعقاد کل بروز منگل 10 محرم کو ہو گا۔
ملک بھر میں محرم الحرام کی مناست اور نواسہ رسول کے غم میں شریک ہونے کے لئے محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 9 اگست بروز منگل 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں علمائے کرام فلسفہ شہادت کو بیان کریں گے جس میں کربلا کے تپتے رجار میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا
یہ بھی پڑھیں | پاک آرمی کے خلاف کمپین چلانے پر معزرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا پرسن نے معافی مانگ لی
اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سیکیورٹی اور امن و امان کے لیے مختلف شہروں میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔