پیٹرولیم مصنوعات
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت کو قومی معیشت کو درست راستے پر لانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کے سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔
ہفتہ کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اگلے ماہ تک برقرار رہے گی، کیونکہ یہ قومی معیشت کے مفاد میں ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ صرف برآمدی معاون اشیاء کی درآمد پر غور کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا منفی رجحان برقرار، دوسو پوائنٹس کی کمی
یہ بھی پڑھیں | ڈالر کی اونچی اڑان، انٹربینک میں 227 روپیہ کا ہو گیا
حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اس کے استحکام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں۔