Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ڈاکوؤں نے کراچی میں گاڑیاں چھیننے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 28, 2022
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
ڈاکوؤں نے کراچی میں گاڑیاں چھیننے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

 ڈاکوؤں نے گاڑیاں چھیننے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس کا انکشاف گرفتار مجرموں نے پولیس کے سامنے کیا ہے۔

کراچی کے اہلکاروں نے دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

 اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کراچی کے اہلکاروں نے دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر شہریوں سے گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے کاریں چھیننے کی اپنی تکنیک کے بارے میں انکشافات کئے ہیں۔

 سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اے وی ایل سی طارق نواز نے بتایا کہ شہر میں ڈاکوؤں کا ایک نیا گروہ فعال ہوا ہے جو آن لائن کیب سروسز بک کرتا تھا۔ مجرم مسافروں کے بھیس میں سواریاں بک کرتے تھے اور بعد میں بندوق کی نوک پر ڈرائیور سے گاڑی چھین لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں | کراچی میں جعلی روپیہ، ڈالر اور درہم پرنٹ کرنے والا گروپ گرفتار

یہ بھی پڑھیں | اداکار شان شاہد ضمنی انتخابات میں ووٹ کیوں نا ڈال سکے؟ 

 واضح رہے کہ کراچی میں رواں ماہ دو کار چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں مسافروں نے نجی آن لائن کیب سروس کی بکنگ کے بعد گاڑیاں چھین لی تھیں۔ ملزمان نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے سواریاں بک کیں اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔

 اے وی ایل سی افسر نے بتایا کہ انہوں نے گرفتار ملزمان سے دو کاریں اور ایک پستول برآمد کیا ہے جبکہ گینگ کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کو گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں پی ایس ایل 11 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی کا اعلان

ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہونے کے بعد جیل بھیج چکے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام فیز-II: 60,000 روپے وظیفہ اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جولائی 4, 2026
نواز شریف اسکول آف ایمیننس

نواز شریف اسکول آف ایمیننس ایڈمیشن ٹیسٹ: فیز-I کا مکمل شیڈول

جولائی 4, 2026
جاپانی گاڑی کی آکشن شیٹ

جاپانی گاڑی کی آکشن شیٹ: پاکستان میں مفت چیک کرنے کا طریقہ

جولائی 4, 2026
پنجاب ینگ پروفیشنلز پروگرام

پنجاب ینگ پروفیشنلز پروگرام سے ماہانہ 150,000 روپے کیسے کمائیں؟

جولائی 4, 2026
بلامنافع قرضہ اسکیم

پنجاب میں 10 کروڑ روپے کا بلامنافع قرضہ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 4, 2026
پیرا فورس جابز 2026

پیرا نے پنجاب بھر میں 1,000 سے زائد سرکاری ملازمتوں کا اعلان کر دیا: اہلیت اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار جانیں

جولائی 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام فیز-II: 60,000 روپے وظیفہ اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جولائی 4, 2026
نواز شریف اسکول آف ایمیننس

نواز شریف اسکول آف ایمیننس ایڈمیشن ٹیسٹ: فیز-I کا مکمل شیڈول

جولائی 4, 2026
جاپانی گاڑی کی آکشن شیٹ

جاپانی گاڑی کی آکشن شیٹ: پاکستان میں مفت چیک کرنے کا طریقہ

جولائی 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.