پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے بدھ کی صبح پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی
چوہدری پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت کا لگژری اشیاء پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں | شعیب اختر نے اپنے بائیوپک لانچ کو کنفرم کر دیا
بلیغ الرحمان نے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا
اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں مونس الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے فیصلے کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ پرویز الٰہی صوبے کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو 11:30 بجے الٰہی سے حلف لینے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے ‘ٹرسٹی سی ایم’ حمزہ شہباز کی تمام تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔