پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے الزام لگایا
پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ پی ایم ایل این نے عدلیہ کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے اور اگلے چند دنوں میں ن لیگ آرمی کے خلاف بھی بولنا شروع کر دے گی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پی ایم ایل این محسوس کرتی ہے کہ اس نے عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صف بندی کرکے ایک بڑی غلطی کی ہے اور اب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس سکیم میں خامی یہ ہے کہ عوام اب 1990 والے نہیں رہے اور مقابلہ عمران خان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کا لائحہ عمل اسے ملکی سیاست سے مکمل طور پر نکال دے گا لیکن اس عمل میں اداروں کو نقصان پہنچے گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ادارے اپنی حدود میں رہتے تو ایسا نہ ہوتا، لیکن بہرحال، پی ایم ایل ن اب اداروں کو نشانہ بنائے گی۔
فواد چوہدری نے پارٹی کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ صورتحال کے لحاظ سے دو بیانیے کے درمیان گھوم رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ نے وجود میں لایا اور بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ ایک پرو اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کرے گا جب کہ دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بیچے گا۔ جب ایک بیانیہ ناکام ہوا تو انہوں نے دوسری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ یہ فارمولہ اگلی نسل کو بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکہ میں تقریبا ایک صدی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ
یہ بھی پڑھیں | سٹیٹ بینک آف پاکستان بورڈ کے لئے چار نام فائنل کر لئے گئے
فواد چوہدری کے جواب میں پی ایم ایل این کی ترجمان اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو اداروں کو گالی دیتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے وہ خود کو ان کا نمائندہ ظاہر نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی کو بھی آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چار سال تک حکومت چلانے کے لیے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی۔
انہوں نے مزیف کہا کہ ہم اس غنڈہ گردی، ان دھمکیوں اور توہین کے ساتھ انصاف کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کے مطابق ہے اور رہے گا۔
فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کریں
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان ہی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ ان کی قیادت کو ہٹانا چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ عمران خان کا غیر ملکی سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے اور اب اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہوگیا ہے۔