ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے جمعرات کو بتایا کہ ایشیا کپ، جو سری لنکا میں ہونا تھا، اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہاں بورڈ کی ایپکس کونسل کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا کیونکہ یہ واحد جگہ ہے جہاں بارش نہیں ہوگی۔
سری لنکا کرکٹ نے بدھ کے روز ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے بورڈ ایشیا کپ ٹی20 کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں | ٹیسٹ میچ: پاکستان 16 جولائی کو سری لنکا کا سامنا کرے گا
یہ بھی پڑھیں | شاہین شاہ آفریدی کی اپنی منگیتر سے متعلق گفتگو
یہ پیشرفت ایس ایل سی کی جانب سے حال ہی میں جاری بحران کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کے بعد ہوئی ہے۔
ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک ہونا ہے اور یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔