Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شیخ رشید: الیکشن کروانے ہیں یا گرفتاریاں، فیصلہ کر لیں

بلال رشید by بلال رشید
مئی 16, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
شیخ رشید: الیکشن کروانے ہیں یا گرفتاریاں، فیصلہ کر لیں

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان سری لنکا بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں کہ وہ گرفتاریاں کرے یا الیکشن کروائے اور یہ فیصلہ حکومت کو جلد کرنا ہو گا۔

 یاد رہے کہ 22 ملین آبادی والا ملک سری لنکا اس وقت 1948 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اپنی تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ 

شیخ رشید نے پہلے فیصل آباد کے سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بے سمت ہو چکی ہے اور حالات کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ حکومت نواز شریف کو اب واپس بلا لے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سیاسی بحران میں ڈوب جائے گا اور سری لنکا جیسی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر طنز کرتے ہوئے، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اپنی معزولی کے باوجود قوم کے ہیرو بن گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور ووٹ کو عزت دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے کیونکہ ووٹ 25 کروڑ روپے میں بکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں | جان کو خطرہ:حکومت نے عمران خان کو جوڈیشنل کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی 

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے کا انتباہ: سم بند ہونے سے بچنے کے لیے شناختی کارڈ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کریں

سابق وزیر نے پی ٹی آئی سے علیحدگی پر ایم کیو ایم پی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 بعد ازاں فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک جلد ڈیفالٹر ہونے والا ہے لہذا لیے ریاستی ادارے مداخلت کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، آپ قوم سے خطاب کریں اور اعلان کریں کہ آیا آپ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جائیں گے یا نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ماہ میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے اور قومی حکومت بنانی چاہیے۔ ٹیکنو کریٹ وزیر اعظم کا تقرر کرنا چاہیے اور ستمبر تک انتخابات کرانا چاہیے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جنگ بندی میں توسیع

امریکہ اور ایران کا اسلام آباد معاہدہ، معطلی کی ڈیڈ لائن بڑھانے پر اتفاق

اگست 13, 2026
پاک ناروے تعلقات

پاک ناروے تعلقات کو فروغ: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹ ہائیڈ کی وزارتِ خارجہ آمد

اگست 13, 2026
اسکولوں کی تعطیلات

اسکولوں کی تعطیلات ختم: پنجاب حکومت نے اسکول دوبارہ کھلنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

اگست 12, 2026
نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026

نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026: وفاقی کابینہ نے 25 سال بعد نئی تاریخی پالیسی منظور کر لی

اگست 12, 2026
اسلامی کریڈٹ کارڈز

اسلامی کریڈٹ کارڈز: میزان بینک کا 2 نئے شریعہ کمپلائنٹ کارڈز متعارف کرانے کا بڑا فیصلہ

اگست 12, 2026
کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز

کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا ملک گیر آڈٹ: وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

اگست 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جنگ بندی میں توسیع

امریکہ اور ایران کا اسلام آباد معاہدہ، معطلی کی ڈیڈ لائن بڑھانے پر اتفاق

اگست 13, 2026
پاک ناروے تعلقات

پاک ناروے تعلقات کو فروغ: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹ ہائیڈ کی وزارتِ خارجہ آمد

اگست 13, 2026
اسکولوں کی تعطیلات

اسکولوں کی تعطیلات ختم: پنجاب حکومت نے اسکول دوبارہ کھلنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

اگست 12, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.