یہ تجاویز آپ کو اپنے پروفیشنل انٹرویو کے دن کی تیاری میں مدد کریں گی! ان تجاویز پر عمل کریں اور دیکھیں کہ ان میں کیا جادو ہے۔
یوں تو انٹرویو دینے والے کو بہت سی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے مگر ہم نے تین باتوں کا انتخاب کیا ہے جس پر آپ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اول۔ ڈریسنگ
آپ جس کمپنی کے ساتھ بھی انٹرویو کر رہے ہیں اسے متاثر کرنے کے لیے، آپ کو اس کے مطابق لباس پہننا چاہیے۔ کاروباری لباس، سوئٹ، اچھا لباس، یا پینٹ سوٹ پہنیں اور اگر آپ لڑکی ہیں، تو آپ کو شلوار قمیص سمیت اپنے عام دن کے لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہمیشہ مناسب لباس پہنیں۔ خود کو اس طرح دکھائیں جس طرح کے کمپنی آپ کو دیکھنا چاہتی ہے۔
دوم۔ پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات کے لئے تیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں | اومیکرون : سکول بند نہیں کریں گے،وزیر تعلیم شفقت محمود
ان سوالات کی فہرست تیار کرنا یقینی بنائیں جو ممکنہ طور پر انٹرویو لینے والا آپ سے پوچھ سکتا ہے۔ آپ کسی دوست کے ساتھ انٹرویو دینے کی مشق کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ کے اندر سوال کو جلد سمجھنے اور ٹو دا پوائنٹ جواب دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ اگر کوئی سوال نا آتا ہو تو اس کا غلط جواب دینے کی بجائے معزرت کر لیں۔
سوم۔ کمپنی کو جانئے
آپ جس کمپنی کے لیے درخواست دے رہے ہیں اس کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کو اس کمپنی سے متعلقہ حقائق کا پتہ ہے اور وہ سوالات لکھیں جو آپ کمپنی میں انٹرویو لینے والے سے معلومات میں اضافے کے لئے پوچھنا چاہتے ہیں۔
انٹرویو لینے والے کا انتہائی احترام کریں۔ انٹرویو لینے والا ہمیشہ آپ کے جوابات اور آپ کے رویے کو نوٹ کرتا ہے۔ یہ آپ کا پہلا تاثر ہے جو آپ اپنا قائم کرتے ہیں۔