وزیراعظم شہباز شریف کو پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کے 23ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز 174 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
ٹویٹر پر شہباز شریف کو اپنے مبارکبادی پیغام میں مودی نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔
دریں اثناء شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر اردگان نے نومنتخب وزیراعظم سے کہا کہ وہ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بے حد خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھمکی آمیز خط کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی
طیب اردگان نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں منتخب کرنے کے چند گھنٹے بعد فون کیا۔
اس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے طور پر اپنے دور میں دونوں ممالک کو قریب لانے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہوں نے مبارکبادی ٹیلی فونک کال پر اردگان کا شکریہ ادا کیا۔