سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی ہوٹل اجلاس سے حمزہ شہباز وزیراعلی نہیں بن سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کسی نجی ہوٹل میں کوئی تقریب منعقد ہو یا کوئی غیر رسمی اجلاس ہو تو اس میں حمایت حاصل کرکے وزیر اعلی نہیں بنا جا سکتا ہے نا ایسے کوئی حمزہ شہباز کو وزیراعلی تسلیم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں | ڈپٹی اسپیکر رولنگ: چیف جسٹس نے س سوسائٹی رہنماؤں کو خط لکھ دیا
انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر وزیراعلی. ننے کے لئے وزیراعلی کی حلف برداری صوبے کا گورنر یا اسپیکر لے سکتا ہے جبکہ ان لوگوں کے علاوہ کوئی تیسرا آپشن نہیں ہے۔