امریکہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس کے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ہندوستان کا گزشتہ ہفتے پاکستان میں میزائل داغنا غلطی کے علاوہ اور کچھ تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس واقعے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی کو مشورہ دیا کہ وہ فالو اپ کے لیے بھارتی وزارت دفاع سے رابطہ کریں۔
ہمارے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے، جیسا کہ آپ نے ہمارے ہندوستانی شراکت داروں سے بھی سنا ہے، کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے علاوہ کچھ تھا۔
یہ بھی پڑھیں | این ایف ٹیز سے پیسے کیسے کمائیں؟ جانئے 60 ہزار ڈالر کمانے والے آرٹسٹ سے
بھارت نے دراصل 11 مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں میزائل ایک حادثاتی غلطی کے طور پر چلا ہے اور ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے اس پر عالمی فارم سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک ‘تیز رفتار فلائنگ آبجیکٹ’ میاں چنوں میں گرا۔ گزشتہ ہفتے، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بھارتی "تیز رفتار فلائنگ آبجیکٹ” کی تفصیلات شیئر کی تھیں جو میاں چنوں، ضلع خانیوال میں گرا تھا۔