افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں خواتین کے عالمی دن کو "افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا بہترین موقع” قرار دیا گیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ حکومت ان شاء اللہ افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرے گی۔
یاد رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کی کامیابیوں، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور صنفی تعصب کے خلاف منایا جاتا ہے۔