اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے منگل کی صبح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ساتویں ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
شائقین کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کے پیچھے "حقیقی” وجہ جانتے ہیں۔
ٹیم کی انتظامیہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بلے باز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر دستبرداری کا فیصلہ کیا
ہے تاہم ٹویٹر صارفین اس سے متفق نہیں ہیں۔
اس خبر کے تھوڑی دیر بعد، ہیلز نے اپنی انسٹاگرام سٹوری تصدیق کی کہ کوویڈ19 اس پر اثر انداز ہوا ہے، لہذا، وہ جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں محمد عامر زخمی؛ کراچی کنگز کو بڑا دھچکا
انہوں نے کہا کہ تمام اسلام آباد اور پی ایس ایل کے شائقین کے لیے، مجھے ٹورنامنٹ کو جلد چھوڑنے پر بہت افسوس ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چار ماہ سے گھر سے دور کوویڈ نے مجھے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ہر کسی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میرے موقف کو سمجھا اور اس کا احترام کیا۔
لیکن، ٹویٹر صارفین نے دعوی کیا کہ کھلاڑی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا معاہدہ حاصل کیا ہے اور اس کی وجہ سے اسے چھوڑ رہا ہے۔