وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔ ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ باتیں کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، ذاتی حملوں کی سوشل میڈیا مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مانتا ہوں مہنگائی ہے،مشکل وقت ہے؛ وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کر لیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے۔ وزیراعظم کو ہدایت کی کہ وہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب یوتھ پروگرام کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں، عوامی سطح پر فلاحی سکیموں پر حکومتی اقدامات کو اجاگر کریں۔