خاتون سینیٹر نزہت صادق کے گھر سے دو روز قبل پولیس مقابلے میں ڈاکو سے برآمد ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کے زیر استعمال اسلحے کی نشاندہی کر لی گئی۔
مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر پر ڈکیتی کے دوران مقابلے کے بعد ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق بلال ثابت گینگ سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی میں ہزاروں افراد کو موسمیاتی تبدیلی اور پلازہ مسماری کے خلاف احتجاج
"اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 اہلکار زخمی”
یاد رہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پشاور کے دو ڈاکو واجد اور ارشد عرف کھٹکے مارے گئے جن کا تعلق بلال ثابت گینگ سے تھا۔
حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں بلال ثابت کی گرفتاری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔