Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سانحہ سیالکوٹ: مقتول پریانتھا کمارا کا جسم خاکی سری لنکا بھیجنے کی تیاریاں مکمل

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 6, 2021
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
سانحہ سیالکوٹ: مقتول پریانتھا کمارا کا جسم خاکی سری لنکا بھیجنے کی تیاریاں مکمل

 سیالکوٹ  سیالکوٹ –

پنجاب حکومت

کے ترجمان حسن خاور نے پیر کو بتایا کہ سیالکوٹ کے غیر ملکی فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کی میت جلد سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے مقتول فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی میت پورے اعزاز و احترام کے ساتھ سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ 

سری لنکن شہری کی میت لاہور ایئرپورٹ لے جائی گئی۔ وزارت داخلہ، سری لنکا ہائی کمیشن کے نمائندے طاہر اشرفی، اعجاز عالم اور دیگر حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ 

 سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت کی امیگریشن مکمل کر لی گئی جس کے بعد لاش کو طیارے میں منتقل کر دیا گیا۔ پریانتھا کمارا کی میت کو 12:30 بجے خاکی سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز سے کولمبو پہنچایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں | مریم نواز کے وزیر اعظم کے لئے نامناسب الفاظ کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہم   

پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی چیزیں سامنے آئیں گی سامنے لائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب ذاتی طور پر تفتیش کے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت کھوپڑی اور جبڑا ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ 

 رپورٹ میں کہا گیا کہ پریانتھا کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔ تشدد سے ان کے جسم کی ایک ٹانگ کے علاوہ تمام ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ ننانوے فیصد جسم مکمل طور پر جھلس گیا تھا جب کہ پریانتھا کا دل اور پھیپھڑے بھی تشدد سے متاثر ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں رمضان 2026: پہلا روزہ، اختتام اور اہم تاریخیں

 واضح رہے کہ سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر چمڑے کی فیکٹری میں گزشتہ 9 سال سے منیجر کے طور پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بے دردی سے قتل کردیا تھا اور پھر اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ: میڈ ان پاکستان نئے اسمارٹ کارڈز کا اجراء

اگست 14, 2026
یوم آزادی

یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام: قوم کو مبارکباد اور ملکی ترقی کا عزم

اگست 14, 2026
ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان

ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان: میجر جنرل جواد احمد قاضی اقوام متحدہ کے فورس کمانڈر مقرر

اگست 14, 2026
ایف بی آر کسٹمز جرمانہ میں اضافہ

ایف بی آر کسٹمز جرمانہ میں اضافہ: تاخیر سے کلیئرنس پر 10 لاکھ روپے جرمانے کا نفاذ

اگست 14, 2026
حج 2027 کے لیے خدام الحجاج کی بھرتیاں

حج 2027 کے لیے خدام الحجاج کی بھرتیاں: وزارت مذہبی امور نے درخواستیں طلب کر لیں

اگست 14, 2026
اسلام آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں

اسلام آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں: ڈی چوک پر شاندار سٹی پریڈ کا اعلان

اگست 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ: میڈ ان پاکستان نئے اسمارٹ کارڈز کا اجراء

اگست 14, 2026
یوم آزادی

یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام: قوم کو مبارکباد اور ملکی ترقی کا عزم

اگست 14, 2026
ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان

ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان: میجر جنرل جواد احمد قاضی اقوام متحدہ کے فورس کمانڈر مقرر

اگست 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.