پاکستان –
شازیہ منظور
کا نام پاکستانی میوزک انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
پاکستان میں 90 کی دہائی میں چن میرا مکھنا اور گھر آجا سوہنیا جیسے سدا بہار گانے گھر گھر اور یہاں تک کہ سڑکوں پر سنے جاتے تھے اور سننے والے پنجابی زبان کے ان لذیذ گانوں سے بے حد محظوظ ہوتے تھے۔
یہ گانے گانے والی شازیہ منظور کا نام ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور اگر آپ اس کی وجہ نہیں جانتے تو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں مقیم ‘اسد انکل’ نے شادی کے دن دلہن کو گھر لے جانے سے قبل ٹوئٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں کیپشن لکھا جس میں گلوکارہ شازیہ کو آنٹی کہا۔
اسد انکل نامی ٹویٹر صارف کی ویڈیو میں شازیہ منظور کو سُرخ رنگ کی لیمبرگنی میں سے باہر نکلتے ہوئے مقبول بھارتی گانا’ لیمبرگنی چلائی جاندے او’ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اومی کرون وائرس کیا ہے؟ کوویڈ19 بوسٹر ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟
انہوں نے اصل مسئلہ کیشن میں اٹھایا اور لکھا کہ ‘ تصورکریں کہ آپ اپنی رخصتی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن باہرنکل کردیکھیں تو کوئی آنٹی آپ کی گاڑی میں ایسا کررہی ہیں ‘۔
یہ ویڈیو شئیر کرنے کے بعد اسد انکل کی ٹائم لائن پرردعمل میں غصے اور قہقہوں کا طوفان آگیا۔ شازیہ منظورکے فنی سفر سے آگہی رکھنے والوں نے صارف کی لاعلمی پرغم وغصے کا اظہارکیا۔
جیسے ہی انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کی تو اسد انکل کے اس ٹویٹ کے جواب میں شازیہ منظور کے فینز نے غصے اور مزاح سے بھرپور رد عمل دیا۔
بہت سے لوگوں نے لکھا کہ اگر شازیہ منظور نے ان کی شادی میں گانا گایا تو وہ ایک لفظ کہنے کے بجائے شکر گزار ہوتے۔
اسی طرح دیگر صارفین نے ملے جلے رد عمل کااظہار کیا تاہم جو لوگ ان کو جانتے تھے انہوں نے صارف پر غصہ کا اظہار کیا۔