اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

لاہور کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز شدت اختیار کر گئے

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
نومبر 17, 2021
in صحت, لائف سٹائل نیوز
لاہور کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز شدت اختیار کر گئے

  اسلام آباد  اسلام آباد –

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ

کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ ملک میں ڈینگی کیسز کی شدت کے ساتھ، پنجاب میں راتوں رات 459 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 335 کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

لاہور کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں بھی وباء شدت اختیار کر گئی ہے۔ 

ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے 64، اٹک سے 8، خانیوال سے 6 اور گجرات سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

اسی طرح فیصل آباد، مظفر گڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ڈینگی کے چار، چار، حافظ آباد اور شیخوپورہ سے تین اور چکوال سے دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں | پاکستانیوں کو جلد عمرے کی ادائیگی کی اجازت کی توقع   

 رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 6 ہزار 727 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ لاہور میں ڈینگی کے 4 ہزار 874 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب راولپنڈی میں اتوار کو ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کل 1,745 مریض داخل ہوئے جن میں سے 799 مریض لاہور اور 946 مریض صوبے کے دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ 

 بستروں کی دستیابی کے بارے میں سیکرٹری صحت نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 3644 بستر مختص کیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ صرف مثبت کیسز کی شرح دیکھ کر ہو گا، این سی او سی

 ہفتہ کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں مزید 403 ڈینگی بستر اور پنجاب کے باقی ٹیچنگ ہسپتالوں میں مزید 246 ڈینگی بیڈز مختص کیے جس سے مریضوں کی تعداد 1506 ہو گئی۔ 

پنجاب میں ڈینگی کے مختص کردہ بستروں پر کل 1745 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور میں اس وقت 799 بستروں پر ڈینگی کے مریضوں کا قبضہ ہے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 4 لاکھ 30 ہزار 870 ان ڈور مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ 95 ہزار 303 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ 2 ہزار 250 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 اکتوبر تک پاکستان میں ڈینگی بخار کے 15,719 کیسز اور 34 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا یے جبکہ اب اسلام آباد راولپنڈی میں بھی کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

متحدہ عرب امارات اسپرنگ 2026 اسکالرشپ پروگرام

متحدہ عرب امارات اسپرنگ 2026 اسکالرشپ پروگرام

اکتوبر 13, 2025
10ویں ہم ایوارڈز 2025 ہیوسٹن میں جیتنے والوں کی مکمل فہرست

10ویں ہم ایوارڈز 2025: ہیوسٹن میں جیتنے والوں کی مکمل فہرست

اکتوبر 13, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج 13 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج : 13 اکتوبر 2025

اکتوبر 13, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’پی سی بی لائیو‘‘ لانچ کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’پی سی بی لائیو‘‘ لانچ کر دیا

اکتوبر 12, 2025
خریداری کے لیے لاڑکانہ کے مشہور بازار

خریداری کے لیے لاڑکانہ کے مشہور بازار

اکتوبر 12, 2025
پنجاب میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

پنجاب میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

اکتوبر 12, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

متحدہ عرب امارات اسپرنگ 2026 اسکالرشپ پروگرام

متحدہ عرب امارات اسپرنگ 2026 اسکالرشپ پروگرام

اکتوبر 13, 2025
10ویں ہم ایوارڈز 2025 ہیوسٹن میں جیتنے والوں کی مکمل فہرست

10ویں ہم ایوارڈز 2025: ہیوسٹن میں جیتنے والوں کی مکمل فہرست

اکتوبر 13, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج 13 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج : 13 اکتوبر 2025

اکتوبر 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔