نیویارک –
بٹ کوائن نے اپنی قدر میں تاریخی اضافہ کے ساتھ ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بٹ کوائن کی قیمت 69,044 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ تاریخ می پہلی بار ہوئی ہے۔
فیوچر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کے ذریعے نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں اتنی قدر درج ہونے کے بعد بٹ کوائن نے پچھلے مہینے کے دوران اپنے قائم کئے گئے ریکارڈ توڑ دیے ہیں تاہم، قیمت میں نیا اضافہ کسی اور چیز کی وجہ سے ہے۔
امریکی حکومت نے مہنگائی کی حالت کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ امریکہ میں 31 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانی ٹیم نے حارث رؤف کی سالگرہ سکاٹش ٹیم کے ساتھ منائی
مہنگائی ک8ی وجہ سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ لگایا جس وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کو اس اعلان کے 45 منٹ کے اندر، مقامی وقت کے مطابق، بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 2,500 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
تاہم، اس رپورٹ کے لکھنے کے وقت، پچھلے کئی گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی مجموعی قدر 64,750 ڈالر تک رہی ہے۔
افراط زر کی رپورٹ میں پچھلے ایک سال کے دوران امریکہ میں زندگی گزارنے کی لاگت میں 6.2 فیصد اضافہ پایا گیا ہے جو کہ دسمبر 1990 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
امریکہ م کے لیے قیمتوں کے اضافے سے ایندھن، گروسری اور حیرت انگیز طور پر استعمال شدہ کاریں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
لیکن بٹ کوائن رکھنے والوں کے لیے یہ اچھی خبر تھی کیونکہ لوگ ڈیجیٹل کرنسی کی وجہ سے مہنگائی سے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
بٹ کوائن کی سپلائی محدود ہے یعنی اس پر اس طرح اثر نہیں پڑ سکتا جس طرح بینک میں زیادہ رقم پرنٹ کرنے کے بعد فزیکل کرنسی پر پڑ سکتا ہے۔