پاکستان –
صحافی اعزاز سید نے پریس کانفرنس کے اختتام پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سوال کیا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد ٹی ٹی پی کا نام سامنے آیا تھا تو اس تناظر میں کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مذاکرات ٹی ٹی پی کے ساتھ درست ہیں؟
انہوں نے مزید سوال ہوچھا کہ اس وقت وکی لیکس کی خبر کے مطابق جب آپ وزیر اعلیٰ تھے تو آپ نے القاعدہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ پنجاب پر حملہ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
اعزاز سید کے شہباز شریف سے اس سوال پر بلاول بھٹو کی آنکھوں کا انداز بدل گیا اور گویا ان کی آنکھیں واقعتا پھٹی کی ہھٹی رہ گئیں۔
شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ بلاول یہ سوچ سکتے ہیں کہ آخر شہباز شریف کے القاعدہ سے روابط کیسے قائم ہوئے؟