امریکہ –
ایک ویڈیو فوٹیج جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں آب و ہوا کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے ایک رپورٹر کے ذریعہ سب سے پہلے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں جو بائیڈن کو دکھایا گیا ہے کہ وہ عالمی کانفرنس سے ایک مقرر کی بات سن رہے ہیں جس میں مقرر کہہ رہا ہے "فیصلے کرنے اور معاہدوں تک پہنچنے کی طاقت ہے جو آنے والی نسلوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوں گے” جبکہ اس دوران صدر جو بائیڈن تقریباً 20 سیکنڈ کے لیے آنکھیں بند کیے دکھائی دئیے۔
اس کے بعد ایک معاون قریب آیا اور مسٹر بائیڈن سے سرگوشی کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
78 سال کی عمر میں، مسٹر بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سب سے معمر شخص ہیں اور اس کام کے لیے ان کی صحت اور ذہنی تندرستی ناقدین، بشمول سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں میں قیاس آرائیوں کا موضوع بن گیا ہے۔