پاکستان –
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کار پہ سوار شخص بچے سے بسکٹ خریدنے کے بعد اسے اصل رقم سے زائد دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بچہ اضافی رقم لینے سے انکار کر دیتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کار میں سوار آدمی نے بچے سے ایک بسکٹ خریدا جس کی قیمت 20 روپے تھی جبکہ اس نے بدلے میں 100 روپیہ دینے کی کوشش کی۔ اضافی رقم دینے پر بچے نے اس کار سوار کی اضافی رقم لینے پر انکار کر دیا اور اس نے کہا کہ میں 20 روپے ہی لوں گا۔ گاڑی کے مالک نے بچے کو اضافی رقم دینے پر کافی اصرار کیا لیکن بچے نے کہا کہ اس کے 20 روپے بنتے ہیں لہذا وہ اپنے 20 روپے ہی لے گا۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
بچہ کی جانب سے اضافی رقم لینے سے انکار کرنے پر کار میں سوار شخص نے بچہ سے پوچھا کہ آپکے پاس جو مکمل سامان ہے وہ کتنے کا ہے؟ تو بچے نے جواب دیا کہ 140 روپے کا ہے۔ کار سوار شخص نے بچے سے اسکا سارا سامان خرید لیا اور اس بچے کو 150 روپیہ دئیے لیکن بچے نے دوبارہ دس روپے واپس کر دئیے اور اپنے 140 روپے رکھ لئے۔
زرائع کے مطابق یہ معلومات نہیں ملی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور پرانی ہے یا نئی البتہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگ اس بچے کی تعریف کررہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس بچے پر اپنی کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور کے والدین پر بھی سلامتی ہو جنھوں نے اپنے بچے کی ایسی بہترین تربیت کی ہے۔