لاہور۔–
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے تجربہ کار سینئر کرکٹرز کی شاندار کارکردگی پر تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجربہ کار سینئرز کی جانب سے آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین رمیز راجہ نے نجی ہوٹل میں ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ 30 سال سے زائد عمر کے کرکٹرز کو کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔
تجربہ کار سینئرز آج بھی نوجوان کرکٹرز کو ٹف ٹائم دے رہےہیں۔
رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اچھی اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ اچھی ہوگی تو انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرام کے دوست ٹک ٹاکر ریمبو کے جیل میں انکشافات
اس گفتگو کے دوران ایک کرکٹر نے کہا کہ 30 سال سے اوپر والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھیلنے نہیں دیا جاتا ہے جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹرز کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بس تمام کھلاڑی محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی جبکہ سلیکیشن صرف میرٹ پر ہوگی اود ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سرفراز احمد سمیت انور علی اور رومان رئیس کی بھی تعریف کی گئی۔ انہوں نے احمد شہزاد کو مخاطب کر کے کہا کہ یہاں کوئی سینئر جونیئر نہیں جو اچھا پرفارم کرے گا اس کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔