پاکستان –
یورپی ملک سوئٹرز لینڈ میں ایک ریفرنڈم ہوا ہے جو کہ ہم جنس پرستوں کی شادیوں سے متعلق ہے جبکہ اس قانون کو عوام کی اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹ سیل نے سوئٹرزلینڈ میں ہونیوالے ریفرنڈم کو خوش آمدید کہا جو کہ ہم جنس پرستی کی شادیوں سے متعلق تھا۔
ہیومن رائٹس سیل نے کہا کہ ہم ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
انہوں نے کہا کہ خاندان ہر شکل اور سائز کے ہو سکتے ہیں۔ ان سب کو اپنی شادی تسلیم کروانے اور اس حوالے سے محفوظ ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔
اقوام متحدہ ہیومین رائٹس کے ٹویٹ پر حامد میر نے جوابی ٹویٹ کیا اور #ہیومن_رائٹس_کی_خاطر_کھڑے_ہوجاؤ ہیش ٹیگ استعمال کیا یعنی انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہوجائیں۔
اس ٹویٹ کے بعد حامد میر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی اور سرزنش کی۔
سوشل میڈیا صارفین کہا کہ حامد میر کے ہم جنس پرستی کی شادیوں کی حمایت کا مقصد غیرملکی شہریت اور پناہ ہے۔
اس کے علاوہ اسلامی نظریہ کے مطابق بھی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔