نجی ٹی وی چینل پر نیب اور سیاسی حالات سے متعلق ہارون رشید نے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے نیب کو بنانے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ اس گناہ میں شامل نہیں تھیں تو پھر کون ہے گناہ گار؟ ان کے والد؟ آخر کون تھا جس نے یہ فیصلہ کیا؟
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
انہوں نے کہا کہ یہ تو وہی عورت ہےجس نے کہا تھا میرا برطانیہ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی فلیٹ نہیں۔ اس عورت کو جھوٹ بولنے میں زرا سا بھی جھجھک کا سامنا نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے موجودہ نیب چئیرمین کے ریٹائر ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی عمر زیادہ ہے مگر وہ اٹھارہ سال کے جوان لڑکے کی طرح کام کرتے ہیں اور توانا نظر آتے ہیں۔
انہوں نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق کہا کہ کس طرح ایک مجرم کو صرف پچاس روہے کے سٹام پیپر پر بیرون ملک بھیجا گیا جبکہ میڈیکل رپورٹس بھی جعلی ثابت ہو گئیں۔ یہ تاریخ انسانی کا واحد واقع ہو گا۔
انہوں نے مختلف واقعات کے تناظر میں مریم نواز اور ان کی پارٹی ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔