کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے ساتھ میچز ری شیڈیول کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ منسوخ شدہ میچز کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ایک روز کی خاموشی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے متعلق بات کی یے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت جذباتی ہیں اور ہم پاکستانی قوم کی حالیہ منسوخی کے بعد کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ہماری کوشش ہو گی کہ منسوخ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
سربراہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے مزید کہا کہ سیریز منسوخی سے جو مالی نقصان ہوا اس پر بات کی جائے گی۔ پی سی بی سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ مستقبل میں بھی جاری رہیں۔ پاکستان یا انگلینڈ دورے کیلئے سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیں گے اور ٹیمیں دوبارہ بھیجیں گے۔
زرائع نے دعوی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھا گیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اچھءلے طریقے سے مسئلہ کو سلجھانا چاہتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جتنی جلدی ممکن ہو گا یہ میچز کھیلیں گےمگر ابھی ان کے لئے پاکستان آنا ممکن نہیں ہے۔
البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اشارے میں یہ بات ضرور کی ہے کہ یہ میچز کسی نیوٹرل جگہ پر کھیلے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان سے میچ سیریز ملتوی کر دی تھی جس کے اگلے روز وہ سخت سیکورٹی میں وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔