فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی ذیلی تنظیم ایشیا پیسفک گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر مشتمل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 40 اہداف میں سے 39 کو مکمل کر لیا ہے جس پر ایف اے ٹی ایف نےاطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تاہم ایشیا پیسفک گروپ نے ابھی بھی جائیداد کی خرید وفروخت میں مشکوک سرمایہ کاری کے خلاف مزید اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے 39 اقدامات پر کامیابی سے عمل درآمد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | وکٹم ، ٹک ٹکر ، ایف آئی آر میں غلط گھر کا ایڈریس لکھیں
پاکستانیوں کے لئے ان اہداف کو پورا کرنے کی خبر کسی بریکنگ نیوز سے کم نہیں ہے۔
ایف اے ٹی ایف اہداف پر رپورٹ میں حکومت پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ نے جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق جس اہم ہدف کی جانب توجہ دلائی ہے اس پر بھی پاکستان نے کام مکمل لیا ہے اور جائیداد کی خرید وفروخت سے متعلق ایک موبائل ایپ تیار کی گئی ہے جس میں کالعدم تنظیموں اور ان کے ارکان کی تفصیلات موجود ہیں۔
کالعدم تنظیمیں اور ان کے ارکان اس ایپ کے بعد پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔ کیونکہ پاکستان نے جو جدید ترین ایپ بنائی ہے اس ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ریکارڈ اور معلومات موجود ہے نیز کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی بھی معلومات ہو گی۔
ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے بتایا ہے کہ اس نئی ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں جبکہ یہ ایپ ایجنٹس کے لئے بنائی گئی ہے تا کہ کالعدم تنظیم یا ان کے ارکان سے خرید و فروخت نا کی جائے۔