وزیر اعظم عمران خان کا تقریبا دس سال پرانا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عمران خان نے امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء متعلق بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان اپنے کسی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امریکی افواج کی مدد کریں گے کہ وہ کسی طریقے افغانستان سے جان چھڑا کر نکل جائیں۔ لیکن ہم کبھی امریکہ کے لئے ملٹری آپریشن نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
اب جب کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء مکمل ہوچکا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کیا جا رہا ہے جو کہ تقریبا دس سال پرانا ہے۔