سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر عوام سے ن لیگ کو ووٹ دینے کی صورت میں چلی ملی جیلی کو مزیز جوسی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر صارف اسامہ نے ایک ٹویٹ میں شکوہ کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اب چلی ملی مزید جوسی نہیں رہی ہے اور ہمیشہ سوکھی اور مری ہوئی ہوتی ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ چلی ملی کھاتے ہوئے ایسے لگتا ہے جیسے کوئی ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں۔
ٹویٹر صارف کے اس شکوے پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے موقع کا خوب فائدہ اٹھایا اور صارف کو اس کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں چلی ملی کو مزید جوسی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں لیکن آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے
مفتاح اسماعیل کے اس جواب پر مختلف صارفین نے مزید دلچسپ فرمائشیں شروع کر دیں۔ ایک صارف فریحہ نے مفتاح اسماعیل کو جہاز سے چلی ملی کے پیکٹس گرانے کا مشورہ دے ڈالا تا کہ لوگ ن لیگ کو ووٹ ڈالیں۔
ٹویٹر صارف انس نے کہا کہ کوکومو کی مقدار میں بھی اضافہ کروائیں۔
ایک اور صارف نے کوکومو کا ہی حوالہ دیتے ہوئے کہا سر کہ اس کا بھی کچھ کریں ایک دو پیس میں سے چاکلیٹ ہی نہیں نکلتی ہے۔
اسی طرح مفتاح اسماعیل کے اس جواب پر دیگر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔