ہندوستان کو اس اتوار کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے ہفتوں میں دسیوں ہزار ہندوستانی طلباء برطانیہ کا سفر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان سے برطانیہ جانے والے دیگر افراد کو اب انتظامی قرنطینہ میں رہنے کی بھی ضرورت نہیض ہو گی۔ دس دن کے لیے ہوٹل میں رہنے کی بجائے وہ گھر میں یا کسی جگہ پر قرنطینہ کر سکتے ہیں جہاں وہ قیام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے
بدھ کی رات برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس ایم پی نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات ، قطر ، بھارت اور بحرین کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
تمام نئے قواعد اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی۔ تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں بدستور رہیں گے۔