وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی اور ساتھ تنقیدی نوٹ بھی لکھا
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کی اور ساتھ تنقیدی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہیں وہ صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں اور ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا امریکا میں یہ نوکری کی تلاش میں کیسے دربدر پھر رہے ہیں کبھی اس نکر پر اور کبھی اس بینچ پہ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ جب ہاتھ میں صرف پرچی ہو تو یہی کچھ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں اور نیو یارک میں ہیں۔
پیپلرز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے اس تنقیدی ٹویٹ کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شہباز گل کے اس الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔