سرونگ اسکولس ایسوسی ایشن (ایس ایس اے) کے صدر میاں رضا الرحمن نے کہا ہے کہ قومی نصاب سے اسلامی مواد کو ختم کرنے کے کسی بھی اقدام کی قومی سطح پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | کوویڈ19 کے دوران گھر پر رہتے ہوئے عید منانے کے دلچسپ طریقے
تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں ، انہوں نے حکومت سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرنے اور عیدالفطر کے فورا بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا کیونکہ کوویڈ19 کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بچوں کو کیمبرج کے امتحانات دینے کی اجازت دی جائے یا ان کا جائزہ لے کر گریڈ ایوارڈ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ جاری کرے۔