ارتغرل اسٹار انجین التان نے پیر کے آخر میں ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ اپنے معاہدے کی منسوخی سے متعلق انکشاف کیا۔
ارتغرل سٹار نے معاہدہ ختم ہونے کی پس پردہ وجہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے مالک نے طے شدہ شرائط کے تحت کسی بھی شرط کو پورا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے آٹو سیکٹر میں اب نئی کاریں لانچ ہوں گی
یہ بھی پڑھیں | جرمنی کے وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا
انہوں نے بزنس مین اور ٹک ٹوکر کاشف ضمیر کے دئے گئے غلط بیانات اور غلط معلومات پر برہمی کا اظہار کیا۔
ارتغرل اسٹار نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کاشف ضمیر معاہدے کے تحت دی گئی مدت کے باوجود کسی بھی شرط کو پورا نہیں کرسکا ہے۔ معاہدے کے مطابق کمپنی آدھی رقم بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارتغرل سٹار نے واضح کیا کہ سیالکوٹ میں مقیم تاجر کاشف ضمیر سے میری اب کوئی وابستگی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے دورہ پاکستان نے انہیں ملک کے محبت کرنے والے لوگوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے ترکی اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔