اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

فیس ماسک کا ایسا فائدہ جو آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے

بلال رشید by بلال رشید
فروری 15, 2021
in طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
فیس-ماسک

طبی ماہرین کوویڈ19 کی روک تھام کے لیے سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور فیس ماسک کے استعمال کو بہت اہمیت دیتے ہیں لیکن ہم آپ کو اب فیس ماسک کا ایسا فائدہ بتانے جا رہے ہیں جو آپ اس سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والی تحقیق ایک  میں بتایا گیا ہے کہ فیس ماسک کو پہننے کے دوران سانس لینے سے جو نمی پیدا ہوتی ہے وہ بھی کوویڈ19 کے خلاف ایک زبردست ہتھیار کے طور پر کام کرتا ہے جس سے کوروناوائرس کے علاوہ دیگر نظام تنفس کی بیماریوں سے بھی تحفظ مل سکتا ہے۔ لہذا ہر شہری کو فیس ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

فیس ماسک سے متعلق ہونے والی یہ تحقیق امریکی نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ڈائیبیٹس اینڈ ڈائجسٹو اینڈ کڈنی ڈیزیز میں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیس ماسک پہن کر سانس لینے سے آکسیجن میں نمی پیدا ہوتی ہے اور یہ نمی کوویڈ19 سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے بلکہ اگر کورونا وائرس پھیپھڑوں میں بھی داخل ہوجائے تو اس نمی کے باعث شدت کم رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | کے ٹو کوہ پیماؤں کی آخری منزل کا سیٹلائٹ کے زریعے پتہ لگا لیا گیا

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سانس کی نالی میں ہائیڈریشن کا پیدا ہونا مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہے۔  نمی والی آکسیجن سے اس کی استعداد مزید بڑھتی ہے اور مسک پہننے سے جسم کے اندر جانے والی ہوا میں نمی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں سانس کی نالی زیادہ ہائیڈریشن حاصل کر پاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  رمضان کے دوران صحت مند کیسے رہیں؟

ماہرین کء جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ نمی کا زیادہ ہونا فلو جیسی بیماریوں کے خلاف بھی مؤثر ہتھیار ہے۔ مزید برآں، ہوا میں زیادہ نمی سے  وائرس کا پھیلاؤ پھیپھڑوں تک محدود ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں امریکا میں کوویڈ19 اور دیگر وبائی امراض کے معروف ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے انکشاف کیا ہے کہ دو عام ماسک ایک ساتھ پہننے سے این 95 ماسک کی طرح حفاظت ملتی ہے اور انفیکسن کا خطرہ بھی حیرت انگیز طور پر کم ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کوویڈ19 کی صورت حال میں ماہرین این 95 ماسک کو سب سے بہتر قرار دیتے ہیں لیکن دو عام ماسک کا استعمال این 95 جیسی حفاظت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل دیگر مہلک وائرس کے خلاف زیادہ مؤثر بھی ہوجاتا ہے۔ 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026
فیول ایفی شینٹ کاریں

روزانہ آفس آنے جانے کے لیے پاکستان کی 3 سب سے زیادہ فیول ایفی شینٹ گاڑیاں (2026ء کی یوزڈ کار مارکیٹ گائیڈ) 

جون 19, 2026
ایف یو یو اے ایس ٹی اسلام آباد داخلے

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد: خزاں 2026ء کے داخلوں کا آغاز، پیش کردہ پروگرامز اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جون 19, 2026
اسلام آباد پولیس جابز 2026

اسلام آباد پولیس نوکریاں 2026: 1,934 خالی اسامیوں کی منظوری—اہلیت اور مکمل تفصیلات جانیے 

جون 19, 2026
پاکستان کے امیر ترین اداکار

2026 میں پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار: دیکھیے ڈرامہ انڈسٹری کی نیٹ ورتھ رینکنگ 

جون 19, 2026
پاکستان میں میچ میکنگ ایپ

Muzz بمقابلہ Bumble بمقابلہ Dil Mil: پاکستان میں کون سی میچ میکنگ ایپ واقعی کام کرتی ہے؟

جون 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026
فیول ایفی شینٹ کاریں

روزانہ آفس آنے جانے کے لیے پاکستان کی 3 سب سے زیادہ فیول ایفی شینٹ گاڑیاں (2026ء کی یوزڈ کار مارکیٹ گائیڈ) 

جون 19, 2026
ایف یو یو اے ایس ٹی اسلام آباد داخلے

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد: خزاں 2026ء کے داخلوں کا آغاز، پیش کردہ پروگرامز اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جون 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔