مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء کو اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں سر میں چوٹ لگی تھی۔
تفصیلات کے مطابق، حادثے کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی لایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی اور بعد میں انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | جرمنی کے وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کر لیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محترمہ مہر النساء اس وقت خطرے سے باہر ہیں اور صحتیاب ہو گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے اپنی بیٹی کے حادثے کے بعد حیدرآباد کا سیاسی دورہ ملتوی کردیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کو محترمہ مہر النساء سے متعلق کسی حادثے کا فون نہیں ملا۔ ترجمان نےبتایا کہ ہمارے پاس اس حادثے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔