حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے احتجاج کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کے روز بلاول ہاؤس میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
احتجاج کے طور پر تمام اپوزیشن کے ایم این اے اور ایم پی اے اسمبلیوں سے استعفی اپنے پارٹی سربراہان کو جنع کروا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو اسمبلی سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ میں پارٹی کے فیصلوں کے مطابق اپنی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں | پی ڈی ایم کا جنوی کے آخر یا فروری کے آغاز میں اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ کو اسپیکر آغا سراج درانی نے پڑھا۔ تھوڑی تاخیر کے بعد ، پیپلز پارٹی کی قیادت نے قانون سازوں سے کہا کہ وہ اپنے استعفے بلاول ہاؤس میں پیش کریں۔
فضل الرحمن نے پہلے بھی پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین سے کہا کہ پہلے کہ ان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کوئی فیصلہ سنائے۔ حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی تحلیل کرنے پر غور کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو آئین کے تحت اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حق ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے جنوری کے آخر یا فروی کے شروع میں اسلام آباد لانگ نارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی جعلی حکومت فی الفور ختم کریں ورنہ لانگ مارچ ہو گا۔