آج جمعہ کی صبح کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 3 مزدور ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہندی تیار کرنے والی فیکٹری اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع ہے۔ مزدور دم گھٹنے سے فوت ہوئے جبکہ وہ اپنے گھنٹے مکمل کرنے کے بعد فیکٹری میں سو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی والے دسمبر میں ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے لئے تیار رہیں
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اکرم ، شاہد اور سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کو چار گھنٹوں کے بعد ختم کردیا گیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائر بریگیڈ ایک گھنٹہ کی تاخیر کے بعد علاقے میں پہنچے۔ گواہ نے مزید بتایا کہ فائر ٹرک پہلے پہنچنے پر جانیں بچا سکتی تھیں۔
علاقہ مکین کے ایک رہائشی نے بتایا کہ اورنگی میں فائر اسٹیشن کو ابھی تھوڑی دیر کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر نے 25 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ کراچی میں صرف 14 فائر انجن موجود ہیں جب کہ 30 ٹرک فنی امور کی وجہ سے کام نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر اسٹیشن پہ چار ٹرک کو کھڑا ہونا چاہئے لیکن شہر میں اتنے انجن موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی عمارتوں میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ نہیں ہے۔