Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شاہ محمود قریشی کا ن لیگی لیڈر ایاز صادق کو ابھی نندن متعلق پراپیگنڈا پر جواب

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 29, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
ابھی-نندن-کے-کیس-میں-شاہ-محمود-قریشی-سے-سوال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے ابھی نندن سے متعلق الزامات  کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے سے متعلق بیان دیا ہے۔

 اس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادو سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ ونگ کمانڈر ابی نندن ورتھمان سے متعلق یوں دباؤ سے متعلق غلط بیانی کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے دیئے گئے تبصرے سچائی کے برخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حاصل کردہ انٹلیجنس رپورٹس کے حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں ضرور لیا تھا  لیکن اس ملاقات میں پکڑے گئے ہندوستانی پائلٹ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی فوائد کے لئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔  ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ طور پر بات کر رہے ہیں جو کہ حیرت کی بات ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنے موقف پر اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں معاملے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو پڑھنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھئے | محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران انڈین پرچم کو اٹھانے سے انکار کر دیا

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی نژاد اسد ایاز ڈزنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کلبھوشن کیس میں آئی سی جے کے فیصلے کی تعمیل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے منظور کردہ ایک آرڈیننس پر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ،اور اسے بھارتی جاسوس کو معافی دینے کے اقدام کے طور پر بیان کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آسانی سے ہندوستان کو ایک اور موقع نہیں دینا چاہتا تھا کہ وہ ملک کو آئی سی جے میں لے جائے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ لوگ کلبھوشن اور ابی نندن کے معاملات پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کو بغیر کسی وجہ اور محض سیاسی مقاصد کے لئے متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما ایاز صادق نے انڈین پراپیگنڈہ سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے ان کے بیان کو اپنی مرضی کے مطابق بیان کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ ان کی بات کو تڑور مڑور کر بیان کیا گیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سعودی بحری دفاعی اتحاد

دی ریڈ سی بلیو پرنٹ: سعودی بحری دفاعی اتحاد اور پاکستان کی بحری خودمختاری کے بدلتے زاویے

اگست 4, 2026
الیکٹرک بائیک چارجنگ اسٹیشن

پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا نیا دور: پہلے پبلک سیکٹر ای بائیک بیٹری سویپنگ اسٹیشن کا افتتاح

اگست 4, 2026
پی ٹی وی کی جدید کاری

قومی اثاثے کی بحالی: احسن اقبال اور عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بڑا فیصلہ

اگست 4, 2026
پاک ازبکستان تجارتی معاہدہ

پاک ازبکستان اسٹریٹجک شراکت داری: آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی جدید کسٹمز اور کارگو ٹریکنگ سسٹم کا نیا منصوبہ

اگست 4, 2026
راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی چھٹی

 تحصیل راولپنڈی کے تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان

اگست 4, 2026
پاک ایران تجارتی تعلقات

پاک ایران اسٹریٹجک شراکت داری: اسلام آباد میں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا 10واں تاریخی اجلاس جاری

اگست 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سعودی بحری دفاعی اتحاد

دی ریڈ سی بلیو پرنٹ: سعودی بحری دفاعی اتحاد اور پاکستان کی بحری خودمختاری کے بدلتے زاویے

اگست 4, 2026
الیکٹرک بائیک چارجنگ اسٹیشن

پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا نیا دور: پہلے پبلک سیکٹر ای بائیک بیٹری سویپنگ اسٹیشن کا افتتاح

اگست 4, 2026
پی ٹی وی کی جدید کاری

قومی اثاثے کی بحالی: احسن اقبال اور عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بڑا فیصلہ

اگست 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.