وفاقی حکومت کی جانب سے سرجیکل اور این 95 ماسک کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ کورونا وائرس سے پیدا غیر معمولی صورتحال تھی تا کہ اپنے ملک کے لوگوں کی ضروریات کو اولین ترجیح دی جا سکے۔
وزارت تجارت کی جانب سے اب باقاعدہ سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد ما نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے سرجیکل اور این 95 ماسک کو برآمد کرنے کا نوٹیفیکیشن کابینہ کی جانب سے اس کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پہلے ہی سینیٹائزر، دستانوں، گلوز اور فیس شیلڈ کی برآمد کی اجازت دے دی گئی تھی۔
وزارت تجارت کے حکام کے زرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ شوکور اور گاگلز کے بیگز کی برآمد کی بھی اجازت دی جا چکی ہے۔ اس علاوہ طبی سامان کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہونے والے بیگز بھی درآمد کئے جا سکیں گے۔
مزید یہ کہ وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹائیویک سوٹس کی بھی برآمد کی جا سکتی ہے اس کی بھی قانونا اجازت دے دی گئی ہے۔