اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب میں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے ایس او پیز جاری

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اگست 12, 2020
in قومی نیوز
ادارے-ایس-او-پیز-کے-لئے-جاری)

حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے سلسلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ایس او پیز میں لکھا ہے بچوں اور سٹاف دونوں کے لئے چہرے پر ماسک  پہننا اور سیناٹائزر سے ہاتھ دھونا لازمی ہو گا جبکہ اسکولز میں اسمبلی نہیں ہوا کرے گی۔

پنجاب میں تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے باقاعدہ ایس او پیز پر مشتمل نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ایس او پیز سے متعلق بتائیں۔ بچوں کو بتایا جائے کہ کسی چیز کو بلاوجہ نہیں چھونا ہے اور بار بار ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھونا ہے۔ ایس او پیز میں لکھا ہے کہ سکول سے واپسی پر بچوں کو گھر والوں سے میل جول سے پہلے نہلا لیا جائے تو بہتر ہے۔

ایس او پیز میں کورونا سے بچاؤ کی مختلف احتیاطی تدابیر لکھی ہیں۔ لکھا ہے کہ بچوں کو ہاتھ دھوئے بغیر اپنے ہاتھ ناک کان یا آنکھ میں لگانے سے گریز کرنے کے متعلق بتایا جائے۔ اگر کسی سٹاف ممبر یا بچے کو سانس کا مسئلہ ہے تو مسئلہ کی صحتیابی تک گھر میں ہی رہے۔ لیکچر کے دوران اور عام حالات میں بھی ماسک پہننا لازم ہو گا جبکہ اسکولوں میں سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لئے 6 فٹ کے فاصلے پہ نشانات لگائے جائیں گے اور فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں موجود لائبریری، لیبارٹری، اسٹاف رومز اور کلاس رومز وغیرہ کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ چھٹی کے وقت ہو سکے تو بچوں کو ایک سے زیادہ راستے دئیے جائیں تا کہ رش نا ہو اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے۔ کورونا معاملات کے پیش نظر کھیل کود کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بچوں کی اسکول بس یا وین میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ بچوں کو بٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مجھ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، محمد حفیظ

اسکول میں داخل ہونے سے پہلے انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ بچوں کا ٹمپریچر چیک کریں۔ فرش پر قالین یا ایسی کوئی بھی چیز بچھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں دن میں کم از کم دو دفعہ ڈس انفیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ s25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ S25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

اگست 13, 2025
نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

اگست 13, 2025
اوپو k13 ٹربو پرو 5g – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اوپو K13 ٹربو پرو 5G – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اگست 13, 2025
پاکستانی ورچوئل کارڈ کیسے بنائیں

پاکستانی ورچوئل کارڈ کیسے بنائیں

اگست 12, 2025
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نئی ملازمتوں کا اعلان

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نئی ملازمتوں کا اعلان

اگست 12, 2025
اریج فاطمہ کا نایاب کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اریج فاطمہ کا نایاب کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اگست 12, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ s25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

گوگل پکسل پرو بمقابلہ سام سنگ S25 بمقابلہ آئی فون 17 پرو – قیمت، فیچرز اور اسپیکس کا موازنہ

اگست 13, 2025
نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ

اگست 13, 2025
اوپو k13 ٹربو پرو 5g – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اوپو K13 ٹربو پرو 5G – فیچرز، اسپیکس اور پاکستان میں قیمت

اگست 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔