سوشانت سنگھ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کو سوشانت کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ وہ اپنی موت سے کچھ ماہ قبل ایک ایسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا تھے جس میں مریض کبھی تو بہت خوش ہوتا ہے اور کبھی بہت اداس، اس کا نام بائی پولر ڈس آرڈر ہے۔
اپنی خودکشی کی موت سے قبل سوشانت نے گوگل پر کیا سرچ کیا تھا اس حوالے سے ممبئی پولیس نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ سوشانت نے اپنی موت سے کچھ دیر قبل گوگل پر بنا تکلیف کے موت کے لئے گوگل پر سرچ کیا تھا اور انہوں نے اپنی سابق مینجر ڈیشا سالیان کے نام کو بھی گوگل پر سرچ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈیشا کی جانب سے 4 جون کو ایک 14 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت اپنی زندگی کے آخری ایام میں ذہنی بیماری میں مبتلا تھے اور زندگی کے آخری گھنٹوں میں انہوں نے گوگل میں اپنا نام بھی سرچ کیا۔
یہ تمام تفصیلات ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے لی گئیں جبکہ زرائع کے مطابق ان کے گوگل سرچ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انہیں اس حوالے سے بھی پریشانی تھی کہ ڈیشا کی موت کے بعد ان سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
ممبئی پولیس کے چیف پرم بھیر سنگھ نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں بائی پولر ڈس آرڈر کی بیماری تھی اور اس علاج کے لئے دوائیں بھی لے رہے تھے تاہم اب تک ان حالات بارے نہیں پتہ چل سکا ہے کہ جن کہ وجہ سے سوشانت نے خاص طور پر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت کے گھر ان کی خودکشی سے قبل کوئی بھی پارٹی نہیں ہوئی ہے۔