آج سعودیہ عرب میں مسجد حرام اور مسجد نبوی نیں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ عید الاضحی کے بعد حجاج کرام کی جانب سے قربانیوں کا سلسلہ جاری یے جبکہ قربانی کے بعد حجاج کی جانب سے احرام کھول دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے موقع پر سعودی عرب میں آج عید الاضحی کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی جبکہ اس موقع پر کورونا کی حالیہ صورتحال کے ہیش نظر احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز عید کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال رکھا گیا جبکہ اس موقع پر ساری امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
سعودی حکام کی جانب سے اس سال کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کھلے میدانوں میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔