آج کل کورونا وقئرس کی عالمی وباء کے باوجود عید الاضحی کے قریب آتے ہی منڈیوں میں عوام کا رش دکھائی دے رہا ہے جبکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر اس عوامی رش پر سخت برہم دکھائی دئیے ہیں۔
گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا تجربہ شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اتفاقا ان کا گزر شہر کی مرکزی منڈی کے قریب سے ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں لوگ بغیر ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجمع کی صورت میں جمع ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ حکومت کی جانب سے سختی سے تلقین کی جا رہی ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تو عوام کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
اداکار ظفر علی کی ان ٹویٹس کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے
Crossed a Bakra Mandi on a main road with people gathered in hundreds, may be thousands, without any masks or SOPs. Would urge the authorities to make a strict modus operandi for Eid to avoid what happened after last Eid. #CovEid
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
علی ظفر کی جانب سے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا گیا کہ ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فائدے تو دیکھے ہیں کیونکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو کسی قسم کی رعائت نہیں دی گئی تھی۔ اب ہمیں عید کے موقع پر مزید ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر عید پہ بےاحتیاطی برتی گئی تو کورونا وائرس ایک بار پھر اپنے عروج پہ جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں کو مختلف تجاویز بھی دیں جس میں کہا کہ بکرا منڈیوں کی اجازت صرف مخصوص جگہ پر دی جائے جبکہ وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی سے عمل بھی کروایا جائے۔
اپنی بات اور ہدایات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کی کڑی نگرانی کرنی ہو گی۔ صرف پبلک سروس میسجز سے کام نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات کو مثال سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ بلکل ایسے ہی ہمیں اس معاملے کی بھی کڑی نگرانی کرنی ہو گی جیسے ہم ٹریفک کے معاملات کو صرف پبلک سروس میسجز تک ادھورا نہیں چھوڑتے بلکہ انتظامیہ کی کڑی نگرانی بھی کرتے ہیں تا کہ زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
اداکار ظفر علی کی ان ٹویٹس کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے
We cannot rely upon SOPs being followed on #Eid on ethical/moral grounds taught through public service messages. Just like we don’t rely on people to drive carefully only on “ethical grounds” and monitor them via strict rules and regulations for the safety of many lives. #CovEid
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
وزیر اعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس میں اچھی خدمات سرانجام دے سکتی ہے لہذا ان سے کام لیا جائے۔