پاکستان وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے 10 سال پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے اہداف کو مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ مجھے آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کے پیش نظر پاکستان کو سرسبز اور صاف بنانے کے لئے کی جانے والی اپنی کوششوں ہر فخر ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی اس ٹویٹ اور وڈیو کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
مجھے آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لئے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 25, 2020
pic.twitter.com/KV82wsTkTW
عمران خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی وڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے کی گئی پاکستان کی جانب سے کوششوں کو ایک شخص بتا رہا ہے۔
پاکستان کے اس عمل پر بین الاقوامی ادارے نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کو خوب سراہا ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے اور اہداف حاصل کرنے کے معاملے میں پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دس سال پہلے ہی اہداف حاصل کر لئے ہیں۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کل 17 اہداف دئیے گئے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے 10 سال پہلے ہی 13 اہداف کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جو وڈیو شئیر کی گئی اس میں بتایا گیا یے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی مدت سے 10 سال پہلے ہی ماحولیاتی تبدیلی کے اہداف کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان وہ ملک ہے جو تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے۔
شئیر کی گئی وڈیو کا دورانیہ ایک منٹ اور تین سیکنڈ ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے ورلڈ اکنامک فارم پر کئے گئے خطاب اور دیگر اقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے. اقوام متحدہ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے مختلف اہداف کی ڈیڈ لائن 2030 ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حال ہی نیں دس سال پہلے ہہ تیرہیں ہدف کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوری کی 22 تاریخ کو اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے عالمی اقتصادی فارم میں خصوصی خطاب کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ خصوصی طور پر اجاگر کیا تھا۔ ماحولیاتی مسئلے کو اجاگر کرنے کے بعد عالمی سطح پر عمران خان کی خوط پزیرائی ہوئی تھی یہاں تک کہ معروف جریدے ٹائم نے عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی بڑی 5 شخصیات میں شامل کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹائم میگزین کے سرورق پر وزیر اعظم کی تصویر چھپی تھی۔