پاکستان میں پی ایس ایل کے ہونے والے میچز کو تقریبا ہر پاکستانی شوق سے دیکھتا ہے اور کچھ شائقین ٹکٹیں خرید کر لائیو دیکھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ پاکستان سہر لیگ کے ہانچویں ایڈیشن میں کچھ میچ بارش کی وجہ سے تو بقیہ کورونا وائرس کی وجہ سے نا وہ سکے یا بعد میں بغیر کراؤڈ کے کروائے گئے جبکہ ان میچز کی ایڈوانس ٹکٹیں بک ہو چکی تھیں۔ پی ایس ایل کی جانب سے ایسی ٹکٹوں کے ریفنڈ کا پراسس شروع ہو گیا ہے جبکہ ریفنڈ کے پہلے دن ہی ہی ایس ایل کی جانب سے ایک کروڑ روہے شائقین کو واپس لوٹا دئیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے میچز کی ٹکٹوں کے ریفنڈ کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا کہ دو مراحل میں انہیں واپس کیا جائے گا۔ ریفنڈ پراسس کا پہلا مرحلہ سوموار کے روز شروع ہوا جس میں بارش کی وجہ سے ہونے والے 29 فروی کے میچ اور بغیر کراؤڈ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ریفنڈ کئے گئے جن کی کل مالیت ایک کروڑ 9 ہزار پچاس روہےبل تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ریفنڈ پراسس کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز چھ اگست سے ہو گا جس نیں پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹس ریفنڈ کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آخری 5 میچز بغیر کراؤڈ کے کروائے گئے تھے جبکہ کوالیفائیڈ اور پلے آف کو سینی فائنل میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں ان میچز کو بھی کورونا کے خدشے کے ہیش نظر ملتوی کر دیا گیا۔
پی سی بی زرائع کے مطابق بقیہ میچز نومبر میں ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی یے جبکہ اگر یہ میچز ری شیڈیول ہوتے ہیں تو ان کے ٹکٹ دوبارہ فروخت کرنے کا عمل دوہرایا جائے گا۔