پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذات پاکستان کی زندگی کے لئے خطرہ بن چکی ہے ۔ سارا پنجاب کرپشن اور جادو کے بل بوتے پر چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب پاکستان کی زندگی کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا گیا اور خارجہ پالیسی بھی تباہ کر دی گئی۔ انہوں نے کشمیریوں کو لاوارثوں کی طرح تنہا کر دیا ہے۔ کوئی ایک ایشا شعبہ نہیں جس میں انہوں نے کرپشن نا کی ہو، پولیو میں کرپشن، حج میں کرپشن پی آئی اے میں کرپشن سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کر کے ان کو نقصان پہنچایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا یے کہ پورا پنجاب جادو اور کرپشن سے چل رہا ہے۔ نا صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخواہ میں بھی کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑے گئے، بلین ٹری کے نام پہ کرپشن کی گئی، مالم جبہ میں سیاحت کے نام ہر کرپشن، فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن اور بی آر ٹی منصوبہ تو کرپشن کا ہاتھی ہے۔ انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہے اسی میں کرپشن ہو جاتی ہے۔
کورونا ٹیسٹنگ کی مقدار کم کرنےکے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹنگ کم کر کے عوام کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔ علیمہ خان کی منی ٹریل کہاں ہے؟ لوگ ان کو بھولے نہیں ہیں احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پشاور بی آر ٹی سے حکم امتناع ہٹانے کا حکم دے۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے زیادہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ اس حکومت میں جمہویت سمیت پاکستان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کشمیر کاز کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیر کے حق میں تقریریں آج بھی کشمیریوں اور پاکستانیوں میں سنی جاتی ہیں۔
صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ایسے کام کرتے تو آپ ولگ ہمارا جینا حرام کر دیتے اب آپ لوگ کیوں خاموش ہیں؟ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ میں نے اور پیپلز پارٹی نے اول روز سے مودی کی مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ عمران خان پاکستان کا وہ واحد پہلا اور آخری وزیر اعظم ہے کہ جس نح کشمیر جیسے ایشو پر بھی عوام کو متحد نہیں کیا ہے۔ اس پہلے کوئی بھی حکومت ہو، آمریت ہو یا جمہوریت، کشمیر کے مسئلے پر ہم سب اکٹھے ہوتے تھے۔