عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والا ایشیاء ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس سال نہیں ہو سکے گا۔
کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والا ایشیاء ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس سال نہیں ہو سکے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے کئی موقع پر ورلڈ کپ کو شیڈیول کے مطابق منعقد کروانے کے لئے صورت حال کا جائزہ لیا گیا لیکن لاجسٹک مسائل، قرنطینہ، بائیو سیکور ماحول اور دیگر مسائل کا سامنا رہا تھا جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
اے سی سی زرائع کے مطابق کوشش ہو گی کہ آئیندہ سال جون میں سری لنکا میں ایشیاء ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو منعقد کروایا جائے جبکہ 2022 میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کی جانب سے ہو گی۔
واضح رہے کہ رواں سال ہونے والے ستمبر میں کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان ہی کی جانب سے ہونی تھی لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑحتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دے دی تھی تاہم اب ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 2012 میں میزبانی سری لنکا کی ہی جانب سے ہو گی جبکہ 2020 میں ایشیاء ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
یاد رے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے 8 جولائی کو ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے معاملات کی وجہ سے اکتوبر میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورڈ کپ کو بھی خطرہ لاحق ہے کہ کوویڈ19 کی وجہ سے ملتوی نا ہو جائے۔ اس کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے آئیندہ دو ہفتوں کے دوران کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ سے پہلے کورونا وائرس ہی کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی کئی سیریز کو ملتوی کیا جا چکا ہے۔