پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کے تناظر میں اقوام متحدہ کے سامنے رکھا گیا اور بتایا کہ ان حملوں میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت پاکستان میں مختلف تنظیموں کے سہارے سے دہشتگردی کروا رہا ہے جس کا جلد از جلد سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اس حوالے سے بھارتی ریاستی رہشتگردی کو بےنقاب کر دیا ہے۔ منیر اکرم کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں چین کے قونصلیت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث تھا جو پاکستان میں دہشتگردی کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف دہشتگرد تنظیموں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کے امن عامہ کو بہت سے خطرات لاحق ہیں لہذا اقوام متحدہ کو بھارتی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں یہ ہفتہ انسداد دہشتگردی سے متعلق منایا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا یے کہ بھارت کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو غکط رنگ دے کر پیش کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر کئی دہائیوں سے انسانیت سوز مظالم کرتی آ رہی ہے جبکہ کئی مہینوں سے غیر قانونی اور غیر انسانی کرفیو کے حالات ہیں۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی سے متاثر یے اور بھارت مختلف دہشتگرد گروپس کی معاونت کر رہا ہے جس سے امن عامہ کو خطرہ ہے۔ انہوں نے چین کے قونصلیت کے حملے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کی بات کی اور کہا کہ اس پر سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔
بھارت میں اسلام و فوبیا اپنے عروج پر ہے جبکہ فروری کے مہینے میں نئی دلی میں مسلم کش فسادات کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں بھارتی حکومت اور ان کے دہشتگرد غنڈوں نے مسلم کش فسادات میں حصہ لیا اور مسلمانوں کا قتل عام تک ہوا ۔
بھارتی مسلم کش اقدامات کی وجہ سے 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں جبکہ شہریت کے قانون میں ترمیم سے خطرہ ہے کہ لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارتیوں کی جانب سے واویلا کیا جانے لگا نیز غیر اخلاقی نعرے بازی بھی کی گئی