پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جناب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ووسٹر میں بیٹنگ، لانگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس شروع کر دی ہے جس کی بنیادی وجہ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے تیاری ہے۔
زرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ یونس خان کہتے ہیں کہ اپنی ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا محسوس ہو رہا ہے، مجھے امید ہے کہ کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں واپسی ہونے پر سب کھلاڑی ہی بےحد خوش ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریاں شرور کر دی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیسٹمین شان مسعود نے کہا ہے کہ ابھی تو یہ آغاز ہے، کوشش ہے کہ دورہ انگلینڈ میں اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد تقریبا تین ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔ دوبارہ اکٹھا ہو کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث کرکٹ سمیت دیگر سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی تھیں تاہم اب رفتہ رفتہ سرگرمیاں اپنی رفتار سے چلنے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچز کےسلسلے میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا جوش عروج پر ہے جس کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔