عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔
قرض کی منظوری "پائیدار ترقی کے لئے مستحکم ادارے” پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔
قرض کی یہ منظوری معاشی معاملات پر خرچ کی جا سکے گی مزید برآں یہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ سنگین صورتحال کو کم کرنے میں بھی اس کو استعمال کیا جا سکے گا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملنے والا 25 کروڑ ڈالرز کا قرض انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جبکہ بقیہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کئے ہیں۔
کو ملنے والا 25 کروڑ ڈالرز کا قرض انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جبکہ بقیہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کئے ہیں۔
زرائع کے مطابق پاکستان کو ملنے والا یہ قرض آسان شرائط پر دیا گیا ہے۔